کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قصہ خوانی بازار سیل

ویب ڈیسک  منگل 24 نومبر 2020
اسٹنٹ کمشنر پشاور احتشام الحق کا کہنا ہے کہ تاجروں کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے(فوٹو، فائل)

اسٹنٹ کمشنر پشاور احتشام الحق کا کہنا ہے کہ تاجروں کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے(فوٹو، فائل)

 پشاور: شہر کے سب بڑے کاروباری مرکز قصہ خوانی بازار کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے باعث سیل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قصہ خوانی بازار میں میں تین سو زائد دکانیں ، درجنوں ہول سیل مارکیٹیں مکمل سیل کردی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر کی ہدایات پر  ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق کی سربراہی میں کارروائی کی۔

اسٹنٹ کمشنر پشاور احتشام الحق کا کہنا ہے کہ تاجروں کی جانب سے کورونا کی دوسری لہر میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ کاروائی کا مقصد شہر کے دیگر بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی تنبہ ہے۔

قصہ خوانی بازار میں دکانوں کی بندش اور تاجروں کی گرفتاری پر تاجر رہنما مشتعل ہوگئے اور تاجروں کی جانب سے دکانیں زبردستی کھولنے کی کوشش بھی کی گئی۔ احتاج کو قابو کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مزید نفری منگوانا پڑی۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کاروباری سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔