بھارتی جیلوں سے رہا ہونیوالے 24 پاکستانی شہری وطن پہنچ گئے

آصف محمود  بدھ 25 نومبر 2020
واہگہ : غلطی سے سرحد پار جانے والا لڑکا اور پاکستانی ماہی گیر رہائی پر وطن واپس آرہے ہیں۔ فوٹو: فائل

واہگہ : غلطی سے سرحد پار جانے والا لڑکا اور پاکستانی ماہی گیر رہائی پر وطن واپس آرہے ہیں۔ فوٹو: فائل

 لاہور: بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 20 ماہی گیروں سمیت 24 پاکستانی شہری وطن پہنچ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کے روز انہیں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، انھیں دوہفتوں کے لیے ٹھوکرنیاز بیگ کے قریب بنائے گئے کورنٹائن سنٹر میں رکھا جائیگا، واہگہ بارڈر پر ہی ان قیدیوں کے کوروناٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے۔ ان قیدیوں کی رہائی کے لیے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

ادھرسفارتی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ 9 ماہ سے بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کا ایک مزید گروپ جمعرات 26 نومبر کو واپس وطن پہنچے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔