گلگت بلتستان، نومنتخب ارکان نے حلف اٹھالیا

شبیر حسین  جمعرات 26 نومبر 2020
صنفی مساوات ضروری،یورپی یونین،خواتین میں حقوق کا شعوربڑھے گا،شیریں مزاری ۔  فوٹو : اے پی پی

صنفی مساوات ضروری،یورپی یونین،خواتین میں حقوق کا شعوربڑھے گا،شیریں مزاری ۔ فوٹو : اے پی پی

 اسلام آباد: گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، اسپیکر فدا ناشاد نے حلف لیا۔ نئے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا چناؤ آج ہوگا جس کیلیے شیڈول جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کی وزارت اعلی کیلیے 4 نام وزیراعظم عمران خان کوارسال کردیے گئے جن میں فتح اللہ، خالد خورشید، کرنل (ر )عبیداللہ اور نزیر احمد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق خالد خورشید اور فتح اللہ مضبوط ترین امیدوارہیں تاہم وزیراعظم حیران کن فیصلہ بھی کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔