علی ظفر کا سندھی گیت ’ الّے ‘ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول

ویب ڈیسک  جمعرات 26 نومبر 2020
یہ گیت سندھی بھائیوں اور بہنوں کے نام کرتا ہوں، علی ظفر

یہ گیت سندھی بھائیوں اور بہنوں کے نام کرتا ہوں، علی ظفر

 کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار واداکار علی ظفر نے اپنا نیا گیت ’الے‘ ریلیز کردیا ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

بلوچی گیت ’لیلا اولیلا‘ کی بھرپور کامیابی کے بعد علی ظفر نے 13 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اس بار سندھی زبان میں گایا ہوا ’الے‘ گیت ریلیز کر دیا ہے جس میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

علی ظفر کی جانب سے یوٹیوب پر ویڈیو کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا کہ میں یہ گیت سندھی بھائیوں اور بہنوں کے نام کرتا ہوں اور میرا یہ گیت اجرک بنانے والے اُن ہنر مندوں کا قرض بے باک کرنے کے لئے بھی ہے جنہوں نے سندھی تہذیب کو پوری دنیا میں روشناس کرایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: علی ظفر کے بلوچی گیت ’ لیلا او لیلا‘ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردیے

ریلیز کردہ سندھی گیت میں فاطمہ کے ساتھ عابد بروہی نے بھی گلوکاری کے فن دکھائیں ہیں۔ ’’الے‘‘ گیت کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 3 منٹ 50 سیکنڈ کی ویڈیو کو محض دو گھنٹے میں 26 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔