بلوچستان اسمبلی: گوادر کے لوگوں کی زمینیں سرکاری قراردینے کا فیصلہ واپس لینے ودیگر قراردادیں منظور

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 28 نومبر 2020
تاجر رہنماء اللہ داد ترین کے قتل کے خلاف تحریک التواء بحث مکمل ہونے پر نمٹا دی گئی۔ فوٹو: فائل

تاجر رہنماء اللہ داد ترین کے قتل کے خلاف تحریک التواء بحث مکمل ہونے پر نمٹا دی گئی۔ فوٹو: فائل

 کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں گوادر کے لوگوں کی زمینیں سرکاری قراردینے کا فیصلہ واپس لینے ودیگر قراردادیں منظور کرلی گئیں۔

جمعہ کے روز بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت ہوا، بلوچستان اسمبلی نے تحصیل ماشکیل کو ٹاؤن کا درجہ دینے، گوردوارے، مندر، چرچز اور قبرستان کی اراضی واگزار کرانے، کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں موٹر سائیکل کی ون ویلنگ کی روک تھام ، صوبے میں خواتین پولیس فورس اور تھانوں کے قیام اور گوادر کے لوگوں کی جدّی پشتی اراضی کو سرکاری قرار دینے کے فیصلے کو واپس لینے کے حوالے سے قرارداد یں منظور کرلیں۔

علاوہ ازیں تاجر رہنماء اللہ داد ترین کے قتل کے خلاف تحریک التواء بحث مکمل ہونے پر نمٹا دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔