- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
پیپلز پارٹی رہنما نے موٹروے پر سیکڑوں مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال نے موٹروے پر گاڑی روک کر احتجاج کرتے ہوئے سیکڑوں مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا، ان کی موٹروے بلاک کرنے کی وڈیو بھی وائرل ہوگئی۔
رکن اسمبلی رمیش لال موٹر وے سے لاڑکانہ جارہے تھے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے ان کی گاڑی روکی جس پر وہ آپے سے باہر ہوگئے اور موٹروے کے عین بیچوں بیچ گاڑی کھڑی کرکے روڈ بلاک کر دی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ موٹروے ایم 3 جڑانوالہ کے قریب موٹروے پولیس نے لین وائلیشن پررمیش لال کو روکا تھا اور ان سے اخلاقی رویہ اپنائے رکھا۔ لیکن رمیش لال نے اپنی کار موٹروے کے عین درمیان کھڑی کر دی اور اپنے کارکنوں کے ساتھ موٹروے کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔
موٹروے پولیس انہیں ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کرتی رہی۔ ویڈیو میں موٹروے پولیس کو دیگر گاڑیوں کو بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز یہ واقعہ پیش آیا جس پر تفصیلات اکٹھی کر کے میڈیا کو دی جائیں گی۔
خلاف ورزی پر گاڑی کیوں روکی۔ پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کا احتجاج۔
رمیش لال کا موٹروے پر گاڑی سے روڈ بلاک کر دیا
وڈیو وائرل ہو گئی
موٹروے ایم 3 جڑانوالہ کے قریب موٹروے پولیس نے لین وائلیشن پر روکا۔زرائع
رمیش لال نے اپنی کار موٹروے کے عین درمیان کھڑی کر دی۔ pic.twitter.com/IgsiAtAF3I— Police Diary (@policediary15) November 30, 2020
فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ میں موٹروے پولیس کے پٹرولنگ آفیسر امجد خان کی مدعیت میں ایم این اے رمیش لال کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سڑک بلاک کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے کہا ہے کہ رمیش لال کی گاڑی کو موٹروے پولیس نے مسلسل تیسری لین میں گاڑی چلانے پر روکا تھا۔ لیکن گاڑی روکنے پر رمیش لال غصے میں آ گئے اور گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی کر کے ٹریفک بلاک کر دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔