راولپنڈی پولیس کے 11 افسران و اہلکار بھی کورونا کا شکار

ویب ڈیسک  منگل 1 دسمبر 2020
ڈیوٹی کے دوران اورگھروں میں بھی فورس کے تمام افسران واہلکارفیس ماسک کا استعمال اورکورونا ایس او پیزکی ہابندی یقینی بنائیں، پولیس

ڈیوٹی کے دوران اورگھروں میں بھی فورس کے تمام افسران واہلکارفیس ماسک کا استعمال اورکورونا ایس او پیزکی ہابندی یقینی بنائیں، پولیس

 راولپنڈی: کورونا وبا کی دوسری لہرمیں راولپنڈی پولیس کے 11 افسران واہلکاربھی کورونا کا شکارہوگئے۔

کورونا وبا کی دوسری لہرمیں راولپنڈی پولیس کے 11 افسران واہلکاربھی کورونا کا شکارہوگئے۔ پولیس کے مطابق سی پی او آفس کے شکایات سیل کے انچارج انسپکڑ مشتاق شاہ حالت تشویشناک ہونے پراسپتال منتقل کیے گئے۔ دوسب انسپکڑ، ایک اے ایس آئی، تین ہیڈ کانسٹیبلز، دوکانسٹیلز اورایک کک سمیت 9 مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ وبا سے ایک انسپکڑمحمد عجائب شہید بھی ہوچکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھروں میں قرنطینہ کیے گئے پولیس افسران واہلکاروں کی مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ ڈیوٹی کے دوران اورگھروں میں بھی فورس کے تمام افسران واہلکارفیس ماسک کا استعمال اور کورونا ایس اوپیزکی ہابندی یقینی بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔