اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کے احتجاج کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ

ویب ڈیسک / بلال غوری  بدھ 2 دسمبر 2020
منسوخ کی جانے والی ٹرینوں کے مسافروں کی ٹکٹوں کا مکمل ری فنڈ دیا جائے گا، ریلوے انتظامیہ۔ فوٹو:سوشل میڈیا

منسوخ کی جانے والی ٹرینوں کے مسافروں کی ٹکٹوں کا مکمل ری فنڈ دیا جائے گا، ریلوے انتظامیہ۔ فوٹو:سوشل میڈیا

لاہور: اسٹیل ملز کے ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور اور کراچی اسٹیل مل کے ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے متعدد ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں،ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور سے کراچی کےلئے چلنے والی دو ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں ان ٹرینوں میں لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس ٹرین کو منسوخ کردیا گیا ہے اور شام 7بجے چلنے والی لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس ٹرین کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منسوخ کی جانے والی ٹرینوں کے مسافروں کی ٹکٹوں کا مکمل ری فنڈ دیا جائے گا اور اگر کوئی مسافر کسی اور ٹرین میں جانا چاہیے تو انہیں اس ٹرین میں ارجسٹ کیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔