مہندی کی تقریب میں بھائی کی بہنوں پر فائرنگ دلہن جاں بحق

ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، پولیس


ویب ڈیسک December 03, 2020
ملزم محمد علی بہنوں کی جائیداد ہتھیانے کے لیے ان کی شادی پر رضامند نہ تھا، ورثا فوٹوفائل

حافظ آباد میں نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مہندی کی تقریب میں بھائی نے بہنوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دلہن جاں بحق ہوگئی جب کہ ایک بہن شدید زخمی ہے۔

ورثا کے مطابق مقتولہ ساجدہ کا آج اپنے قریبی رشتہ دار سے نکاح تھا۔ لیکن دلہن کا بھائی ملزم محمد علی بہنوں کی جائیداد ہتھیانے کے لیے ان کی شادی پر رضامند نہیں تھا۔

زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم اس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

مقبول خبریں