بی این پی کے سردار اختر مینگل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ڈپٹی اسپیکر

خواہش ہے کہ بی این پی دوبارہ اتحاد میں شامل ہو، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی


ویب ڈیسک December 03, 2020
تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ کورونا کی ایس او پیز کی پاسداری کریں۔، قاسم سوری۔ فوٹو:فائل

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ بی این پی دوبارہ اتحاد میں شامل ہوں، اس حوالے سے سردار اختر مینگل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بلوچستان حکومت پر مکمل اعتماد ہے، نیب بلوچستان میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، خواہش ہے کہ بی این پی دوبارہ اتحاد میں شامل ہو۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کا پھیلاوٴ خطرات صورتحال اختیار کر گیا ہے، تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ کورونا کی ایس او پیز کی پاسداری کریں۔

ڈپٹی اسپیکر نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا، کوئٹہ میں موسم سرما میں گیس پریشر میں کمی کا دیرینہ مسئلہ تھا، سریاب روڈ پر 50 سالہ 6 انچ کی پائپ لائن تھی جو علاقے کے لئے ناکافی تھی، اب سریاب روڈ کے دونوں اطراف پر 8 انچ کی نئی پائپ لائن بچھائی جارہی ہے، گیس پائپ لائن کے منصوبے پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ ستمبر 2021 تک مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد کوئٹہ میں گیس کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔