شہباز شریف اور حمزہ پیرول کی مدت مکمل ہونے پر کوٹ لکھپت جیل منتقل

روانگی سے قبل مریم نواز نے دونوں رہنماوں سے الوداعی ملاقات کی


ویب ڈیسک December 03, 2020
روانگی سے قبل مریم نواز نے دونوں رہنماوں سے الوداعی ملاقات کی۔ فوٹو:فائل

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 6 روزہ پیرول مکمل ہونے کے بعد واپس جیل منتقل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی پیرول کی مدت مکمل ہونے پر کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے، ان کی روانگی کے موقع پر لیگی کارکنوں کی اپنے قائدین کے حق اور حکومت کی مخالفت میں شدید نعرے بازی کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف اور حمزہ کی رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو دونوں کو الگ الگ قافلوں کی صورت میں لے جایا گیا، اس موقع پر پولیس کی جانب سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے، جیل کے داخلی دروازے ریلوے پھاٹک پر جیل کی پولیس اور ضلعی پولیس موجود رہی، روانگی سے قبل مریم نواز نے دونوں رہنماوں سے الوداعی ملاقات کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کردیا گیا

واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو حکومت پنجاب نے بیگم شمیم اختر کے انتقال کے بعد 27 نومبر کو 5 روزہ پیرول پر رہا کیا تھا، تاہم گذشتہ روز دونوں رہنماوں کے پیرول کی مدت میں ایک دن کی توسیع کی گئی تھی۔