اے این ایف کی کراچی پورٹ پرکارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

ویب ڈیسک  جمعـء 4 دسمبر 2020
105 کلو گرام افیون انتہائی مہارت سےرولنگ مل مشین میں چھپارکھی تھی، ترجمان اے این ایف۔ فوٹو:فائل

105 کلو گرام افیون انتہائی مہارت سےرولنگ مل مشین میں چھپارکھی تھی، ترجمان اے این ایف۔ فوٹو:فائل

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی پورٹ پرکارروائی کے دوران بیرون ملک اسمگل کی جانے والی 105کلوگرام سے زائد افیون قبضے میں لے لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر بدرالدین یارڈ،پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل کراچی پورٹ پرکارروائی عمل میں لائی گئی،جس کے دوران بین الاقوامی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے 105.50 کلو گرام افیون انتہائی مہارت سےرولنگ مل مشین میں چھپارکھی تھی،جو کینیڈا،اسمگل کی جانی تھی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم شاہد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے جبکہ اس کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،مذکورہ کیس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔