کچھ لوگ ذاتی مفادات کیلیے آرٹس کونسل پر قابض ہیںخلیل نینی تال والا

ممبران کی فلاح وبہبود کیلیے منصوبے لے کر آئے ہیں،فاران کلب میں تقریب سے خطاب


Staff Reporter December 27, 2013
آرٹس کونسل ایک ایساادارہ ہے جو فنکاروں، شاعروں اور ادیبوں کیلیے بنایا گیا ہے ۔ فوٹو: فائل

ممتاز صنعت کار اور شہر قائد پینل کی جانب سے آرٹس کونسل کراچی کے انتخابات برائے سال2014 کیلیے صدر کے امیدوارخلیل احمدنینی تال والا نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی ادارے کوتباہ نہیں ہونے دیں گے۔

شہر قائد کا ہر ادارہ عوام کی امانت ہے، کراچی میں آرٹس کونسل ایک ایساادارہ ہے جو فنکاروں، شاعروں اور ادیبوں کیلیے بنایا گیا ہے مگر کچھ لوگ اپنے ذاتی مفادات کی تکمیل کیلیے اس پر قابض ہیں جو ہم مزید برداشت نہیں کرینگے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے فاران کلب میں ممبران آرٹس کونسل کراچی کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔



ان کا کہنا تھا کہ ہم ممبران کی فلاح وبہبود کیلیے کچھ منصوبے لے کر آئے ہیں، امید ہے کہ اگر ہم کامیاب ہوئے تو فوری طور پر میڈیکل اور دیگر سہولیات کا اجرا کریں گے تاکہ فنکاروں، شاعروں اور قلمکاروں کو مزید مشکلات سے بچایا جاسکے، انھوں نے مزید کہا کہ قلمکار کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتے ہیں، ہمیں ان کی قدرکرنی چاہیے۔