پی این ایس تبوک کی پاک بحری بیڑے میں شمولیت

شمولیت سے محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ میں مدد ملے گی،ایڈمرل امجد


Staff Reporter December 18, 2020
بھارتی مظالم کے خلاف کشمیرکے عوام کی مثالی جدوجہد کو خراج تحسین۔ فوٹو: فائل

پی این ایس تبوک کو بحری بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان بحریہ کیلیے تعمیر کردہ اسٹیٹ آف دی آرٹ کارویٹ پی این ایس تبوک کی بحری بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی نے اس موقع پر خطاب میں کہا جدید کارویٹ کی شمولیت سے خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے فروغ میں مدد ملے گی۔

انھوں نے خطے کی تیزی سے بدلتی جیو اسٹریٹجک صورتحال اورمیری ٹائم چیلنجز کے تناظر میں مضبوط بحری فوج کی اہمیت اجاگر کی۔ انھوں نے بھارتی مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کشمیری عوام کی مثالی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاک بحریہ نے دو یرموک کلاس کارویٹس کے حصول کے لئے معاہدہ 2017ء میں طے کیا تھا۔اس سلسلے کا پہلا جہاز پی این ایس یرموک جولائی میں شامل کیا گیا۔