سٹوال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، سپاہی شہید

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 24 دسمبر 2020
فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے بہادر سپوت 22  سالہ سپاہی مختار نے جام شہادت نوش کیا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے بہادر سپوت 22 سالہ سپاہی مختار نے جام شہادت نوش کیا۔ فوٹو: آئی ایس پی آر

 اسلام آباد:  لائن آف کنٹرول کے سٹوال سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں مادر وطن کے بہادر سپوت 22  سالہ سپاہی مختار نے جام شہادت نوش کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔