وزیراعلیٰ سندھ جلد بلدیاتی انتخابات کرا کے اختیارات عوام کو دیں ڈاکٹر مالک کا مشورہ

کراچی میرا دوسرا گھر ہے اورمیں دعا کرتا ہوں کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہوجائیں۔


Staff Reporter December 29, 2013
کراچی میرا دوسرا گھر ہے اورمیں دعا کرتا ہوں کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہوجائیں۔فوٹو:فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں اور یہ نظام جمہوریت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو مشورہ دوں گا کہ وہ صوبے میں جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کراکر اختیارات عوام کو منتقل کریں ۔وہ ہفتے کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال گزشتہ 6ماہ میں بہت بہتر ہوئی ہے تاہم احساس محرومی موجود ہے اور اس کو دور کیا جانا ضروری ہے ۔ کراچی میرا دوسرا گھر ہے اورمیں دعا کرتا ہوں کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہوجائیں۔