تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا سالِ نو پراردو میں پیغام

ویب ڈیسک  جمعرات 31 دسمبر 2020
۔ اس سال یہ پیغام 6 زبانوں کے علاوہ اردو میں بھی نشر ہوا۔ (فوٹو، اسکرین گریب)

۔ اس سال یہ پیغام 6 زبانوں کے علاوہ اردو میں بھی نشر ہوا۔ (فوٹو، اسکرین گریب)

 نیویارک: تاریخ میں پہلی بار اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے سال نو کی مبارک باد کا پیغام اردو میں بھی نشر کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا نئے سال 2021 کا پیغام اردو ترجمہ کے ساتھ نشر کیا گیا تاکہ اردو بولنے والوں تک خیر سگالی کا پیغام پہنچ سکے۔

اقوام متحدہ میں عمومی طور پر پیغامات 6 زبانوں میں نشر کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی چھ دفتری زبانیں عربی ، چینی ، انگریزی ، فرانسیسی ، روسی اور ہسپانوی ہیں۔ اس سال یہ پیغام 6 زبانوں کے علاوہ اردو میں بھی نشر ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔