بابراہم ترین کھلاڑی، رضوان ٹیسٹ کرکٹر، فواد انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ لے اڑے

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جنوری 2021
نسیم شاہ اور روحیل نذیر کو بیسٹ ایمرجنگ کرکٹرز کا ایوارڈ دیا گیا

نسیم شاہ اور روحیل نذیر کو بیسٹ ایمرجنگ کرکٹرز کا ایوارڈ دیا گیا

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال دو ہزار بیس کے ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ 

پی سی بی نے سال 2020 کے ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ 12 کیٹگریزمیں ایوارڈز کی نامزگیوں کا فیصلہ آزاد جیوری نے کیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1344920055994339330

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو وائٹ بال میں سال کا بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1344927603803758593

اس کے علاوہ بابراعظم کو سال کا ’’موسٹ ویلیو ایبل‘‘ سب سے اہم کھلاڑی کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1344923836278575105

سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا ایوارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے وکٹ کیپیر بلے باز محمد رضوان کے حصے میں آیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1344916315258150913

فواد عالم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مزاحمی اننگز کھیلنے پر انفرادی کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کوبیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹرکا ایوارڈ دیا گیا۔

ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1344908734145900546

کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا۔

آصف یعقوب سال ٹونٹی ٹونٹی کے بہترین امپائر قراردیے گئے۔

ایمرجنگ ڈومیسٹک بہترین خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کو قراردیا گیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1344912503885733888

عالیہ ریاض بیسٹ وومن کرکٹر آف دی ایئرقرارپائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔