طلاق سے متعلق خبروں پرصنم جنگ کی مداحوں سے اپیل

ویب ڈیسک  پير 4 جنوری 2021
آپ سب سے گزارش ہے کہ بغیرتصدیق کے اس طرح کی کسی بھی افواہ کو پھیلانے سے گریز کیا کریں، صنم جنگ: فوٹو: فائل

آپ سب سے گزارش ہے کہ بغیرتصدیق کے اس طرح کی کسی بھی افواہ کو پھیلانے سے گریز کیا کریں، صنم جنگ: فوٹو: فائل

 کراچی: طلاق سے متعلق خبروں پرمارننگ شوکی میزبان صنم جنگ نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی افواہوں کو پھیلانے سے گریز کیا کریں۔

مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ صنم جنگ نے شوہرسے علیحدگی سے متعلق خبروں پر کہا کہ شوہرقسام سے علیحدگی کی خبریں بے بنیاد ہیں جن میں کوئی سچائی نہیں۔ یہ افواہ میرے انسٹا پوسٹ پرایک مداح کی جانب سے کیے گئے ایک کمنٹ کے بعد پھیلی جو مضحکہ خیز ہے۔ صنم نے کہا کہ ان کا اس طرح کی من گھڑت باتوں پرکچھ بھی تبصرہ کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا پران کے شوہراورخاندان اس متعلق فکرمند تھے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  سوشل میڈیا پر صنم جنگ کی طلاق کی خبریں زیرگردش

اداکارہ صنم جنگ نے کہا اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریزکیا جائے توبہترہے، کہ وہ اوران کے شوہرایک خوشگوار زندگی گزاررہے ہیں اوراگلے ہی ہفتے ہماری شادی کی چھٹی سالگرہ بھی ہے۔  ہم بہت خوش ہیں اورآگے بھی ایک دوسرے کے ہمراہ خوشگوار زندگی گزاریں گے۔

میزبان نے کہا کہ میری آپ سب سے گزارش ہے کہ بغیرتصدیق کے اس طرح کی کسی بھی افواہ کو پھیلانے سے گریز کیا کریں کیونکہ یہ کسی کے لیے بھی سنگین الزام ہے اور ہم اہل خانہ سمیت بہت پریشان ہوگئے ہیں۔ مجھ سے اور میرے اہل خانہ سے کچھ ہمدردی رکھیں کیونکہ ہم بھی انسان ہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔