کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما طویل ہونے کا امکان

کراچی سمیت سندھ میں موسم سرما مارچ کے پہلے ہفتے تک رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک January 04, 2021
کراچی سمیت سندھ میں موسم سرما مارچ کے پہلے ہفتے تک رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما مارچ کے پہلے ہفتے تک رہ سکتا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق کراچی میں رواں ہفتے سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت 6 سے8 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عام طور پر کراچی اور سندھ میں موسم سرما 15 فروری تک ہوتا ہے، تاہم اس بار موسم سرما معمول سے طویل رہنے کا امکان ہے، اور کراچی سمیت سندھ میں موسم سرما مارچ کے پہلے ہفتے تک رہ سکتا ہے۔

ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم شمالی علاقوں سمیت وسطی پنجاب میں پہنچ چکا ہے، ہواؤں کا سسٹم بدھ کی صبح تک رہنے کا امکان ہے۔

 

مقبول خبریں