روپے کے مقابل ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 روپے 1 پیسے کی سطح پر بند ہوئی


Staff Reporter January 07, 2021
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 روپے 1 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ فوٹو: فائل

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا جس سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 28پیسے کی کمی سے 160روپے 01 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 160روپے 25پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔