سیاحوں کا موسیقی پر رقص ہوٹل مالک و مینجر کو مہنگا پڑ گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جنوری 2021
پولیس نے ہوٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی۔ فوٹو : فائل

پولیس نے ہوٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی۔ فوٹو : فائل

سوات: سیاحوں کا سوات میں موسیقی پر رقص کرنا ہوٹل مالک و مینجر کو مہنگا پڑ گیا۔

سیاحوں کی جانب سے سوات میں موسیقی پر رقص کرنا ہوٹل مالک و مینجر کو مہنگا پڑگیا، سیاحوں کے رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مالم جبہ میں ہوٹل کے مالک اور منیجر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ پولیس کی جانب سے ہوٹل کے مالک و مینجر کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈانس سے فحاشی پھیلی اور ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔