- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
پی ایس ایل 6؛ فرنچائزز میں برقرار کھلاڑیوں کی فہرست جاری
لاہور: پی ایس ایل کی ٹیموں نے اپنے اپنے 8 برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔
ایکسپرس نیوز کے مطابق پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے ٹیموں نے 8 برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی ہے، کراچی کنگز نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے نائب کپتان شاداب خان کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
لاہور قلندرز نے محمد حفیظ، شاہین آفریدی، فخر زمان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، بین ڈنک، دلبر حسین اور سہیل اختر کے ساتھ ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلیکس ہیلز کو شامل کیا ہے، اور ان کے ساتھ کولن منرو اور فہیم اشرف کو بھی برقرار رکھا ہے، حسین طلعت آصف علی ظفر گوہر اور موسی خان بھی اسلام اباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والوں میں شامل ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قومی کوچز اور چیف سلیکٹر پی ایس ایل 6 سے باہر
ٹیم پشاور زلمی نے پانچ کھلاڑیوں کو ریٹین رکھا ہے، جن میں وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل لیام لیونگ اسٹون اور حیدر علی کا نام فہرست کا حصہ ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی کو ری ٹین رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جب کہ ملتان سلطانز نے شاہد آفریدی، رائلی روسو، سہیل تنویر، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر کو ایک بار پھر ٹیم میں جگہ دی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔