شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 3 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد بھی مارے گئے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 14, 2021
سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد بھی مارے گئے، آئی ایس پی آر۔ فوٹو : فائل

شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 سیکیورٹی فورسز کے جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی فورسز کے جوان بھی شہید ہوگئے۔