سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے ایک سنگ میل عبور کرلیا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 15 جنوری 2021
یہ واقعی ایک اہم کامیابی ہے کہ راست کوتمام ڈیوڈنڈ ادائیگیوں کیلیے سی ڈی سی کے ساتھ لانچ اورآپریشنل کیا گیاہے،سی ای او۔ فوٹو: فائل

یہ واقعی ایک اہم کامیابی ہے کہ راست کوتمام ڈیوڈنڈ ادائیگیوں کیلیے سی ڈی سی کے ساتھ لانچ اورآپریشنل کیا گیاہے،سی ای او۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے ملک میں ادائیگی کے طریقہ کار میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

سینٹرل ڈپازٹری کمپنی نے پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ کے کیش ڈیوڈنڈ کو اسٹیٹ بینک کے ’’راست پے منٹ گیٹ وے‘‘ کے ذریعے پراسیس کرکے ملک میں ادائیگی کے طریقہ کار میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔

یہ سی ڈی سی اور پاک ڈیٹا کام لمیٹڈ دونوں کیلیے نہایت مسرت کا موقع ہے کہ دونوں کمپنیوں کو پاکستان میں پہلی بار نئے اور تیز ترین پے منٹ گیٹ وے راست کو استعمال کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

سی ڈی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر نے کہاکہ یہ واقعی ایک اہم کامیابی ہے کہ راست کو تمام ڈیوڈنڈ ادائیگیوں کیلیے سی ڈی سی کے ساتھ لانچ اور آپریشنل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔