مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ گلے پڑ گیا، مریم نواز

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 جنوری 2021
مریم نواز کی شہباز شریف اور حمزہ سے احتساب عدالت میں ملاقات، پی ڈی ایم پر مشاورت

مریم نواز کی شہباز شریف اور حمزہ سے احتساب عدالت میں ملاقات، پی ڈی ایم پر مشاورت

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے عدالت میں ملاقات کی اور پی ڈی ایم سے متعلق مشاورت کی۔

احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف، حمزہ اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت ہوئی۔ ایف بی آر نے شہباز شریف کے ٹیکس کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے احتساب عدالت میں ملاقات

اس موقع پر مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے کمرہ عدالت میں ملاقات کی۔  مریم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے حوالے سے مشاورت بھی کی۔

مریم نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے، ایک دن یہ تمام کیسز ختم ہوں گے اور ہم سرخرو ہوں گے، ضمنی انتخابات میں جیتیں گے، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور احتجاج ہوگا۔

مریم نواز نے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے، براڈشیٹ کے معاملہ پر حکومتی بد نیتی سامنے آئی ہے، مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ انکے گلے پڑ گیا، یہ اتنے کرپٹ اور چور ہیں براڈ شیٹ سے بھی پیسے مانگے، اب یہ خود پھنس گئے ہیں، قومی خزانہ بھی برباد کیا ملا بھی کچھ نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔