حکومت عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالتؐ کی محافظ ہے، طاہر اشرفی

نمائندہ ایکسپریس  پير 18 جنوری 2021
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کی جائیگی ، پریس کانفرنس
(فوٹو : فائل)

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی کی جائیگی ، پریس کانفرنس (فوٹو : فائل)

 لاہور:  وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محموداشرفی نے کہا ہے مولانافضل الرحمن کو حلوہ بھی کھلائیں گے اورپیزابھی کھلائیں گے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیزمیں پریس کانفرنس کے دوران حافظ طاہر محموداشرفی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پہلے حلوہ کھایا تھا تو کئی دن تک اسپتال میں رہے تھے لیکن ہم انھیں ایساحلوہ نہیں کھلائیں گے، ہم عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالتؐ کے محافظ ہیں،تحفظ ناموس رسالت سے متعلق عالمی سطح پرقانون سازی کے حوالے سے وزیراعظم کے عالمی برادری سے رابطے ہیں۔

طاہراشرفی نے کہا ناموس رسالتؐ سے متعلق قانون سازی بارے بہترنتائج سامنے آئیں گے۔ حکومت نے تمام اسلامی ممالک کیساتھ تعاون کو بہتر بنایا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی آواز برٹش کونسل میں بھی گونج رہی ہے،جو بھی مقدسات کی توہین کرے گا اسکی مذمت کرینگے،جو بھی نفرت پھیلائے گا اسکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔