- ثانیہ مرزا کی ٹینس میں فاتحانہ واپسی
- نیب نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کو 13 ارب واپس دلوا دیے
- قومی اسمبلی، انسداد بدعنوانی ایکٹ 1947 میں سزائیں بڑھانے کا بل منظور
- ’کرکٹ پاکستان‘ پر ڈیل اسٹین کے انٹرویو سے بھارتی آگ بگولہ
- کاٹن یارن کی عدم دستیابی برآمدی صنعتوں کی بندش کا انتباہ
- مریم پس پردہ چلی گئیں، رہائی کے بعد حمزہ متحرک
- رواں ماہ ڈالر کی قدر 155روپے کی سطح پر آنے کا امکان
- سینیٹ انتخابات؛ بلوچستان سے سرداررند، ستارہ ایاز اور عاطفہ صادق دستبردار
- سی پی این ای کا پنجاب حکومت سے اشتہارات کی منصفانہ تقسیم اور واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ
- چیف جسٹس اسلام آباد بلاک پر حملے میں ملوث 21 وکلا کے لائسنس معطل
- سینیٹ میں فیصلہ کن مقابلے کے لیے پولنگ شروع
- سینیٹ کے لیے ووٹوں کی خریداری کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا
- خفیہ ویڈیو؛ تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کیلیے درخواست دائر کردی
- ہمارا کام حکومت کو پریشان کرنا تھا اور وہ کردیا، بلاول
- سینیٹ انتخابات پر پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، 274 اہلکار خدمات سرانجام دینگے
- بی این پی عوامی کی نسیمہ احسان کا بی این پی مینگل میں شمولیت کا اعلان
- ووٹ مانگنا میرا حق ہے اسی لیے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگا، یوسف رضا گیلانی
- پی ٹی آئی رکن نے ووٹ کا طریقہ پوچھا تو بتادیا اس میں غلط کیا ہے؟ علی حیدر گیلانی
- سینیٹ الیکشن سے متعلق ایک اور ویڈیو سامنے آگئی
- اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو6 وکٹوں سے شکست دے دی
پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن تماشائیوں کی موجودگی میں ہونے کا امکان

میچز کے دوران سب تماشائیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تعداد مخصوص ہوگی، ذرائع
کراچی: پی ایس ایل انتظامیہ نے تماشائیوں کو گراؤنڈز میں لانے کے لیےاین سی او سی سے اجازت مانگ لی ہے تاہم حکومتی ہدایت کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز کے دوران سب تماشائیوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، تعداد مخصوص ہوگی، اجازت ملی تو کورونا پالیسیز پر سختی سے عمل در آمد ہوگا، پی ایس ایل انتطامیہ تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں بیٹھا کر میچز دکھانے کی خواہاں ہے اور اس کا موقف ہے کہ فینز کے بغیر لیگ کچھ نہیں، ان کے نہ ہونے سے لیگ مقابلے متاثر ہوسکتے ہیں۔
زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تماشائی نہ آنے سے مارکیٹنگ کا شعبہ بھی متاثر ہوگا، مزید برآں پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس کے لیے نجی کوریئر کمپنی سے بھی رابطہ کرلیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہیں گے، پی ایس ایل کے میچز کراچی اور لاہور میں شیڈول کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب محدود پیمانے پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رنگا رنگ تقریب کا انعقاد مختصر پیمانے پر ہوگا، تقریب کو دلکش بنانے کی کوشش کی جائے گی، پی ایس ایل کو خسارہ سے نکالنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، پی سی بی ذرائع کے مطابق کوویڈ19 کی وجہ سے بھی پی ایس ایل متاثر ہوئی،میڈیا رائٹس سے آمدنی میں بہتری ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔