سشانت کی سالگرہ سے ایک دن پہلے مداحوں کا اداکار کو خراج تحسین

صرف اپنے سال مت گنو بلکہ انہیں گنوانے کے قابل بناؤ، سشانت سنگھ کے مداح کی ٹوئٹ


ویب ڈیسک January 20, 2021
صرف اپنے سال مت گنو بلکہ انہیں گنوانے کے قابل بناو، سشانت سنگھ کے مداح کی ٹوئٹ

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی سالگرہ سے ایک دن پہلے مداحوں نے انہیں زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے ستارے سشانت سنگھ راجپوت نے گزشتہ سال 14 جنوری کو خودکشی کرکے مداحوں کو حیرت وغم میں مبتلا کردیا تھا لیکن ان کے چاہنے والے اب بھی اپنے پسندیدہ اداکار کو بھولے نہیں اور اداکار کی زندگی سے جڑے ہر لمحے پر انہیں یاد کرتے ہیں اب سشانت کی سالگرہ سے ایک دن پہلے مداحوں نے ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر ''ایک دن سشانت کی سالگرہ کیلیے'' ٹرینڈ کررہا ہے جس میں اداکار کے مداح 21 جنوری کو لے کر پرجوش ہیں اور سشانت کی مختلف تصاویر کے ساتھ ان کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

https://twitter.com/BabitaS33947490/status/1351608567111929856

ببتا سنگھ نامی مداح نے سشانت کی بچوں کے ساتھ خوشگور موڈ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بچے بھی اس خوبصورت انسان کے لیے روئے ہوں گے۔

https://twitter.com/itsmekkd05/status/1351609754334818306

ایک اور صارف نے لکھا کہ کیا آپ واقعی 21 جنوری کیلیے پرجوش ہیں، لیکن میں ہرگز نہیں کیوں کہ میں ''برتھ ڈے بوائے'' کے بغیر یہ دن نہیں مناوں گا، میں نہ صرف سشانت کو یاد کررہا بلکہ انتظار میں بھی ہوں، جلد واپس آنا۔



شرمستا چوہدری نے لکھا کہ ہماری زندگیوں میں تمہارا کردار کوئی دوسرا شخص تبدیل نہیں کرسکتا۔



ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ صرف اپنے سال مت گنو بلکہ انہیں گنوانے کے قابل بناؤ، تم بہت جلد چلے گئے۔