ترکش اداکارہ اسرا بلگیچ پشاور میں ہیں؟

ویب ڈیسک  بدھ 20 جنوری 2021
اسرا بلگیچ نے سوشل میڈیا پر اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شئیر اور ساتھ لکھا کہ ’پھولوں کا شہر‘ ۔ فوٹو : فائل

اسرا بلگیچ نے سوشل میڈیا پر اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شئیر اور ساتھ لکھا کہ ’پھولوں کا شہر‘ ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سوشل میڈیا پر ترکش اداکارہ اسرا بلگیچ کی خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں موجودگی سے متعلق خبروں نے مداحوں کے تجسس میں اضافہ کردیا ہے۔

معروف ترکش اداکارہ اسرا بلگیچ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شئیر کرائی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر ڈرامہ ارطغرل غازی کی اداکارہ اسرا بلگیچ کے پاکستان میں موجود ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردی گئی ہیں۔ اسرا بلگیچ نے اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’پھولوں کا شہر‘۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ارطغرل غازی کی اسریٰ بلجک اردو سیکھ رہی ہیں

ترکش اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کرانے کے بعد پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بھی فوراً اداکارہ کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’پھولوں کا شہر‘، گزشتہ سال جولائی میں بھی اسرا بلگیچ نے پشاور زلمی کے اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ایک اچھی خبر ہے جو بہت جلد سناؤں گی جب کہ اداکارہ کی پی ایس ایل میں زلمی کی نمائندگی سے متعلق خبریں بھی میڈیا کا حصہ ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ارطغرل غازی کی مختصر دورے پر پاکستان آمد

سوشل میڈیا پر ترکش اداکارہ کے اکاؤنٹ سے اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شئیر کرانے کے بعد سے پاکستانی مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے کہ اداکارہ کی پاکستان میں موجودگی کی تصدیق ہوسکے تاہم اب اس بارے میں خود ترکش اداکارہ یا جاوید آفریدی ہی بتا سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔