کوئٹہ: حیات بلوچ قتل کیس میں ایف سی اہلکار کو سزائے موت

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 21 جنوری 2021
حیات بلوچ کو ایف سی اہلکار شادی اللہ نے اپنی سرکاری بندوق سے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ فوٹو : فائل

حیات بلوچ کو ایف سی اہلکار شادی اللہ نے اپنی سرکاری بندوق سے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت نے حیات بلوچ قتل کیس میں نامزد ایف سی اہلکار کو سزائے موت سنادی۔

حیات بلوچ کو ایف سی اہلکار شادی اللہ نے اپنی سرکاری بندوق سے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ 13 اگست 2020ء کو تربت آبسر میں ایف سی کے قافلے پر بم دھماکے میں صوبیدار سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

واقعہ کے بعد ایف سی اہلکار شادی اللہ نے قریبی کھجور کے باغات میں موجود کراچی یونیورسٹی میں بی ایس فزیالوجی کے طالب علم محمد حیات بلوچ کو اپنی سرکاری بندوق سے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔