- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
فارن فنڈنگ کیس پانامہ 2 بنے گا، شیخ رشید

مولانا فضل الرحمان سب سے زیادہ سیاسی خسارے میں رہنے والی شخصیت ہوں گی، شیخ رشید۔ فوٹو:فائل
کراچی: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس پاناما 2 بنے گا اور مریم نواز کی بہت ساری جائیدادیں نکل آئیں گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس پانامہ ٹو بنے گا، مریم کی بہت ساری جائیدادیں نکل آئیں گی، وہ اس کیس کو اچھی طرح پڑھ لیں یا پڑھوالیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پر اپوزیشن نے ہم سے تعاون کیا ، ہم نے بھی ان سے تعاون کیا، لانگ مارچ میں اسی طرح تعاون کیا گیا تو ہم بھی اسی طرح تعاون کریں گے، پہلی بار کسی وزیر داخلہ نے ریڈ زون جانے کی اجازت دی ہے، جو کچھ بھی ہو مولانا فضل الرحمان کو خبر دینا چاہتا ہوں کہ معاملات آپ کے گلے پڑنے جا رہے ہیں، اور آپ سب سے زیادہ سیاسی خسارے میں رہنے والی شخصیت ہوں گی،ان لوگوں نے پہلے بھی مولانا سے ہاتھ کیا تھا اور اب بھی کریں گے۔
وزیرداخلہ نے بتایا کہ تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولنے کا اعلان کرتا ہوں، ایک لاکھ شہریوں کو روزانہ مفت شناختی کارڈ جاری کریں گے، پاسپورٹس میں چپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، پاسپورٹ میں چپ لگا کر ای پاسپورٹ کرنے جا رہے ہیں، شہریوں کی شکایات بھی دور کی جائیں گی۔
’کراچی میں امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے‘
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔ رینجرز حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور رینجرز کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ کراچی کے امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشت گردی ، جرائم کے سدباب اور امن کی بحالی کے لیے رینجرز کا کردار اہم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔