آئی ٹی برآمدات میں اضافہ 6 ماہ میں 958 ملین ڈالرز موصول

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر ) میں آئی ٹی برآمدات40 فیصد بڑھ گئیں


Irshad Ansari January 22, 2021
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر ) میں آئی ٹی برآمدات40 فیصد بڑھ گئیں فوٹو: فائل

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر ) میں انفارمیشن و کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) بشمول ٹیلی کمیونی کیشن، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز سے 958 ملین ڈالر کی ترسیلات زر حاصل ہوئی ہیں۔

گزشتہ روز یہاں سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے مطابق مالی سال 2019-20 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں مالی سال 2020-21 کے پہلے 6 مہینوں میں آئی ٹی برآمدات میں 40 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں آئی ٹی برآمدات میں40 فی صد اضافہ قابل تحسین ہے۔