اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 جنوری 2021
فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر وضاحت کردی۔

فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر وضاحت کردی۔

 اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر وضاحت کردی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فارن فنڈنگ ​​کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الیکشن کمیشن کا مؤقف پہلے ہی اعلامیہ کے ذریعے جاری کیا جا چکا ہے، تاہم فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الجھاؤمحسوس کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق الیکشن کمشنر ہمارا دشمن تھا جس کی وجہ سے فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر ہوئی، وزیراعظم

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ پیش ہونےکے بعد کمیشن میں اس کیس کی کھلی سماعت ہوگی، اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس فریقین کی موجودگی میں ہوتاہے اور کمیٹی کی کھلی سماعت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس بہت حساس، عوامی سطح پر سماعت نہیں ہوسکتی، الیکشن کمیشن

اس سے پہلے الیکشن کمیشن نے بیان میں کہا تھا کہ کمیشن میں کیس کی سماعت  فریقین کے سامنے ہو رہی ہے، اسکروٹنی کمیٹی  کے اختیارات یا منصب ایک جے آئی ٹی کا ہے اس کی کارروائی عوامی سطح پر  نہیں ہو سکتی، الیکشن کمیشن کھلی سماعت میں سکروٹنی کمیٹی کی سفارشات دونوں پارٹیوں کو مہیا کرے گا اور دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد کیس کا جلد میرٹ پر فیصلہ کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔