ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

ویب ڈیسک  اتوار 24 جنوری 2021
متوفی کی شناخت عذیر ولد زبیر کے نام سے کی گئی ہے، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو:فائل

متوفی کی شناخت عذیر ولد زبیر کے نام سے کی گئی ہے، ریسکیو ذرائع۔ فوٹو:فائل

کراچی: کلفٹن دو دردریا کے قریب پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹک ٹاک بنانے کے جنون نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے تفریحی علاقے کلفٹن دو دردریا کے قریب نوجوان پہاڑی پتھر پر چڑھ کر ٹک ٹاک بنارہا تھا کہ اس پر بھاری پتھر گر گیا، نوجوان کو اس کے دوست شدید زخمی حالت میں  رکشے میں ڈال کر لے گئے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کی لاش رکشے سے اتار کر ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے، متوفی کی شناخت عذیر ولد زبیر کے نام سے کی گئی ہے،اور وہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا رہائشی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔