پاکستانی کوہ پیماؤں کو ’کےٹو‘ سر کرنے کی مہم میں مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک  پير 25 جنوری 2021
’کے 2‘ کو دنیا کا سب سے خطرناک پہاڑ سمجھا جاتا ہے فوٹو: سوشل میڈیا

’کے 2‘ کو دنیا کا سب سے خطرناک پہاڑ سمجھا جاتا ہے فوٹو: سوشل میڈیا

اسکردو: موسم سرما میں ’کے 2‘ سر کرنے کی مہم کے دوران پاکستانی کوہ پیماؤں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ شدید موسم کی وجہ سے ایک کوہ پیما کی حالت بگڑ گئی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی سربراہی میں ایک پاکستانی ٹیم موسم سرما میں پہلی مرتبہ آکسیجن سیلنڈر کے بغیر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے 2‘ کو سر کرکے تاریخ رقم کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہے، تاہم اس مہم کے دوران انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محمد علی سدپارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیم کے ایک رکن کی حالت بگڑ گئی ہے جس کی وجہ سے خصوصی ریسکیو ٹیم کو بلانا پڑا ہے جب کہ دیگر کو موسم کی شدت آگے بڑھنے سے روکے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ کے 2 کو دنیا کا سب سے خطرناک پہاڑ سمجھا جاتا ہے، چند روز قبل نیپالی کوہ پیماؤں نے تاریخ میں پہلی بار سردیوں میں اسے سر کیا تھا۔ پاکستانی کوہ پیماؤں نے 3 روز قبل دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو آکسیجن کے بغیر سر کرنے کے عزم کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔