پی ڈی ایم عوام سے مسترد ہوکر واپس ایوانوں کا رخ کررہی ہے شبلی فراز

پی ڈی ایم والے شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نکلے تھے، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک January 25, 2021
پی ڈی ایم والے شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نکلے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو:فائل

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے نکلے تھے،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے ہیں، بلاول زرداری کا عدم اعتماد پر زور، احسن اقبال کے اس پر شکوک و شبہات اورمریم نواز کا لانگ مارچ پر اصرار ہے، یہ سب پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کا واضح ثبوت ہے۔



شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والے شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نکلے تھے،عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں