حلق میں سیٹی پھنس جانے پر دم گھٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  منگل 26 جنوری 2021
1 بھینس کالونی روڈ نمبر 8 کے گھر میں کھیلتے ہوئے حلق میں سیٹی پھنس جانے پر فہدکی سانس رکی۔ فوٹو: فائل

1 بھینس کالونی روڈ نمبر 8 کے گھر میں کھیلتے ہوئے حلق میں سیٹی پھنس جانے پر فہدکی سانس رکی۔ فوٹو: فائل

 کراچی: بھینس کالونی کے قریب گھر میں کھیلتے ہوئے حلق میں سیٹی پھنس جانے کی وجہ سے دم گھٹنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 8 گھر میں کھیلتے ہوئے حلق میں سیٹی پھنس جانے کی وجہ سے دم گھٹنے سے6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت فہد ولد منیب الرحمن کے نام سے کر لی گئی۔

بعدازاں ضابطے کی کارروائی کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔