کورونا ویکسین کے لئے پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین روانہ

ویب ڈیسک  اتوار 31 جنوری 2021
کورونا ویکسین ڈرائے آئس سے بھرے خصوصی کولڈ باکسز میں پاکستان لائی جارہی ہے فوٹو: ایکسپریس

کورونا ویکسین ڈرائے آئس سے بھرے خصوصی کولڈ باکسز میں پاکستان لائی جارہی ہے فوٹو: ایکسپریس

 اسلام آباد: کورونا ویکسین لانے کے لئے پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین روانہ ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لانے کے لیے نور خان ایئر بیس سے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے لیے روانہ ہوگیا۔ پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی۔ چینی وزیر اعظم عطیہ کی گئی کورونا ویکسین پاکستان کے حوالے کریں گے۔  جو اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں اور طبی و غیر طبی عملے کو لگائی جائیں گی۔

چین سے کورونا ویکسین ڈرائے آئس سے بھرے خصوصی کولڈ باکسز میں پاکستان لائی جارہی ہے  دوسری جانب اسلام آباد میں ویکسین کے ذخیرے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ صوبوں کو ویکسین کی منتقلی کے حوالے سے بھی تمام انتظامات مکمل ہیں، این سی او سی میں ویکسین نرو سینٹر جب کہ صوبائی اور ضلعی سطح پر ویکسین کوارڈینیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن سینٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ویکسین کی فراہمی کے لیے گلوبل الائنس کویکس کی جانب سے کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہوگی۔ پاکستان کو 60 لاکھ ویکسین مارچ تک مل جائیں گی۔ تمام ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں 2021 کی پہلی ششماہی میں موصول ہو جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔