بلاول بھٹی پاکستان کو میچ میں واپس لے آئے حنیف محمد

بولرز کو سازگار وکٹ کا فائدہ اٹھانا ہوگا،250 رنزکا ہدف دشوارثابت ہوسکتا ہے


Sports Reporter January 03, 2014
میچ اس وقت پاکستان کے ہاتھ میں ہے، ہمارے بولرز کو اعتماد سے گیندیں کرنا ہوں گی۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن سری لنکا حاوی رہا۔

اس نے پاکستان کی سبقت کا خاتمہ بھی کر دیا، بلاول بھٹی 2 اہم کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج کر میزبان ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے، اب بولرز کو سازگار وکٹ کا فائدہ اٹھانا ہوگا ورنہ میچ سری لنکا کے حق میں بھی جاسکتا ہے۔ نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم بیٹسمین 80 سالہ حنیف محمد نے کہا کہ سری لنکا نے قومی ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو 29 اوورز میں 56 رنز کے عوض آؤٹ کرکے عمدہ کارکردگی دکھائی،ان کے بیٹسمینوں نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔



سلوا کے81 اورسنگا کارا کے55 رنز اہم تھے لیکن آخری نصف گھنٹے میں پاکستانی بولرز ان پر حاوی ہوگئے، خاص طور پر بلاول بھٹی نے بہترین بولنگ سے 2 اہم وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کی مشکل دور کر دی، حنیف محمد نے کہا کہ میچ اس وقت پاکستان کے ہاتھ میں ہے، ہمارے بولرز کو اعتماد سے گیندیں کرنا ہوں گی لیکن اگرسری لنکا کے بیٹسمین جم گئے تو آخری اننگز مشکل ہوگی،250 رنزکا ہدف پاکستان کے لیے دشواری پیدا کرسکتا ہے۔