- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ؛ امریکی گلوکارہ ریانا پر پاکستانی ایجنٹ ہونے کا الزام
ہالی ووڈ پاپ اسٹار ریانا نے بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹوئٹ کیا کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور مودی کے بھکت انتہا پسند ہندو تلملا اٹھے اور گلوکارہ ریحانہ کو پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا۔
بھارت میں گزشتہ کئی ماہ سے کسان ذرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ لیکن مودی حکومت ان کے مطالبات ماننے پر تیار نہیں۔ الٹا مودی حکومت مظاہرے اور احتجاج کرنے پر اپنے ہی کسانوں پر تشدد کررہی ہے۔ کسانوں کے احتجاج پر ابھی تک پوری بالی ووڈ انڈسٹری خاموش تھی، لیکن انٹرنیشنل گلوکارہ ریانا کے بھارتی کسانوں کے حق میں کیے جانے والے ایک ٹوئٹ نے جیسے بھارتی کسانوں کے احتجاج میں نہ صرف جان ڈال دی بلکہ سوئی ہوئی بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی جگادیا۔
یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت بھارت میں احتجاجی کسانوں کے خلاف بھی زہر اگلنے لگیں
تاہم مودی کے حامیوں اور انتہاپسندوں کو گلوکارہ ریحانہ کا کسانوں کے حق میں آواز اٹھانا ایک آنکھ نہیں بھایا۔ بھارت نے ریانا سمیت متعدد غیر ملکی افراد پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک میں کسانوں کے احتجاج پر سنسنی پھیلارہے ہیں۔ جب کہ متعدد بالی ووڈ اداکاروں نے بھی ڈھکے چھپے الفاظوں میں کہا ہے کہ غیر ملکی فنکاروں کو بھارت کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کسانوں کی حمایت میں بولنے پر فواد چوہدری گلوکارہ ریحانہ کے معترف
دوسری جانب ٹوئٹر پر بھی کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کی وجہ سے ریانا بھارتی اور پاکستانی ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ میں رہیں۔ بھارتی ٹوئٹر صارفین ہمیشہ کی طرح اس معاملے میں زبردستی پاکستان کو درمیان میں لے آئے ہیں۔ یہاں تک کہ گلوکارہ ریانا کو پاکستانی اور آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے یہ الزام تک لگادیا کہ ریحانہ نے کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنے کے لیے پاکستان سے پیسے لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں کے مسئلے پر حکومتی زبان بولنے پربالی ووڈ اداکار مشکل میں پھنس گئے
ایک بھارتی صارف کو ریانا کا کسانوں کے حق میں ٹوئٹ کرنا بالکل پسند نہ آیا وہ اور کچھ تو کر نہیں سکتا تھا تو اس نے گلوکارہ کے ٹوئٹ کے جواب میں اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے براہ راست ریانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی نے تمہیں یہ ٹوئٹ کرنے کے لیے کتنے پیسے دئیے ہیں؟
تاہم پاکستانی بھارتیوں کی اس حالت سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ عبدل وہاب شوکت نامی صارف نے بھارتیوں کی تلملاہٹ کا مزہ لیتے ہوئے کہا اس بھارتی صارف کی ٹوئٹ نے ان کا دن بنادیا۔
https://twitter.com/Wahabshaukiat/status/1356967804696690689
کچھ بھارتی صارفین تو ریانا سے اس قدر غصہ ہوگئے کہ ان کی پاکستانی معاون خصوصی زلفی بخاری کے ساتھ ایک پرانی تصویر نجانے کہاں سے ڈھونڈھ لائے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ ریانا کو اس ٹوئٹ کے لیے آئی ایس آئی نے پیسے دئیے ہیں۔
Rihanna with Pakistani minister Zulfiqar Bokhari
proof that she was paid for this tweet by ISI pic.twitter.com/bLKlt9XFS0
— Falgun (@theFalgunshah) February 2, 2021
کچھ بھارتیوں نے تو ریانا کو پاکستانی ثابت کرنے کی کوشش میں ان کی پاکستانی جھنڈے کے ساتھ تصویر فوٹوشاپ کرکے شیئر کرادی۔
https://twitter.com/Keshavyadav_/status/1356971071509946375
ایک بین الاقوامی صحافی نے ٹوئٹ کیا مودی کے حامی امریکی پاپ اسٹار ریانا کو سی آئی اے ایجنٹ اور پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی کا ایجنٹ قرار دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارتیوں پر طنز کرتے ہوئے اور ریانا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا آپ سی آئی اے اور آئی ایس آئی کے کارندوں کی جانب سے مزید ہدایات کا انتظار کریں۔
ان کے اس ٹوئٹ پر آریا ڈار نامی صارف نے لکھا ہاں، دراصل وہ ریانا ہی تھیں جنہوں نے دل دل پاکستان گایا تھا۔
Yes everyone, it was actually rihanna who sang Dil Dil Pakistan. https://t.co/4xZ8AtDFQ2
— Arya Dar (@AryaDar3) February 3, 2021
ریانا کی ٹوئٹ کو لے کر ٹوئٹر پر بہت زیادہ میمز بھی بنیں۔
When you forget to buy international celebs..#Rihanna#ModiGlobalDisaster pic.twitter.com/1vWuQjRGFm
— RAKSHIT GOEL (@_RAKSHIT_GOEL) February 3, 2021
https://twitter.com/ElonMast_/status/1356945712123047940
https://twitter.com/Mr_Jaykumar95/status/1357018069680279552
ریانا نے کیا ٹوئٹ کیا تھا؟
منگل کے روز گلوکارہ ریانا نے بھارتی کسانوں کے احتجاج کی ایک خبر ٹوئٹر پر شیئرکراتے ہوئے لکھا کیوں ہم اس کے بارے میں بات نہیں کررہے؟ اس کے ساتھ انہوں نے کسانوں کا احتجاج ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا تھا۔
ریانا کے ٹوئٹ پر کنگنا رناوت کا ردعمل
کنگنا رناوت کو ریانا کا ٹوئٹ ایک آنکھ بھی نہیں بھایا تھا انہوں نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’کوئی اس بارے میں اس لیے بات نہیں کررہا کیونکہ یہ کسان نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں جو بھارت کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ چین ہماری ٹوٹی ہوئی کمزور قوم پر قبضہ جماسکے اور امریکا کی طرح اسے ایک چینی کالونی بناسکے۔ کنگنا رناوت نے ریانا کو بیوقوف کہتے ہوئے کہا ہم تمہاری طرح اپنی قوم نہیں بیچ رہے۔‘‘
No one is talking about it because they are not farmers they are terrorists who are trying to divide India, so that China can take over our vulnerable broken nation and make it a Chinese colony much like USA…
Sit down you fool, we are not selling our nation like you dummies. https://t.co/OIAD5Pa61a— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 2, 2021
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔