افغانستان میں 2 مختلف واقعات میں 4 سیکیورٹی اور 4 حکومتی اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 9 فروری 2021
واقعے کی تحققیات جاری ہیں اور اب تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، افغان پولیس - فوٹو: افغان میڈیا

واقعے کی تحققیات جاری ہیں اور اب تک کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی، افغان پولیس - فوٹو: افغان میڈیا

کابل: افغانستان میں دو مختلف واقعات میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور 4 حکومتی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے باغ داود میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 4 حکومتی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کابل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحققیات کی جارہی ہیں تاہم اب تک کسی گروپ کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ ہرات میں سڑک کنارے نصب بم پھڑنے سے پبلک پروٹیکشن فورس کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہرات کے گورنر وحید قتالی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پروٹیکشن فورس کے اہلکار پیٹرولنگ پر تھے اس دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔