پشاور پولیس نے 10 سال سے روپوش تخریب کار کو گرفتار کرلیا

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 10 فروری 2021
ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔(فوٹو، فائل)

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔(فوٹو، فائل)

 پشاور: پشاورپولیس نے 10 سال سے روپوش خطرناک تحریب کار کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر وقار احمد کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ تھانہ سربند کی حدود میں خطرناک اشتہاری ملزم یوسف سکنہ ضلع خیبر موجود ہے جو اچینی بالا میں 2011کو گورنمنٹ گرلز اسکول کو خودساختہ بموں سے اڑانے میں مطلوب ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔