افغانستان سے باجوڑ پر راکٹ حملے کمسن بچہ شہید اور سات افراد زخمی

دہشت گردوں نے راکٹ باجوڑ کے علاقے لغارئی اور ساراکئی میں راکٹ فائر کیے


Staff Reporter February 11, 2021
دہشت گردوں نے راکٹ باجوڑ کے علاقے لغارئی اور ساراکئی میں راکٹ فائر کیے (فوٹو : فائل)

دہشت گردوں نے افغانستان کے سرحدی علاقے سے باجوڑ کی شہری آبادی پر ایک بار پھر راکٹ برسا دیے نتیجے میں ایک بچہ شہید اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغان سائیڈ سے پاکستان کی حدود پر 5 راکٹ فائر کیے جس کے باعث 5 سالہ بچہ شہید ہوگیا جبکہ حملے میں ایک بچی سمیت 7 افراد ذخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں نے باجوڑ کے علاقے لغارئی اور ساراکئی میں راکٹ فائر کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی عرصے سے افغانستان کی سرزمین سے باجوڑ کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کی کوشسش کی جا رہی ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔