چین میں بی سی سی ورلڈ کی نشریات پر پابندی

برطانیہ نے کچھ دن قبل ہی ایک چینی ٹیلی وژن کا لائسنس منسوخ کیا تھا


ویب ڈیسک February 12, 2021
قبل ازیں برطانیہ نے بھی چینی ٹیلی وژن کا لائسنس منسوخ کردیا تھا، فوٹو : فائل

QUETTA: چین نے بی بی سی ورلڈ نیوز کو قومی مفاد کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے نشریات روک دی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی بی سی ورلڈ نیوز کی رپورٹس چینی قواعد و ضوابط کی 'سنگین خلاف ورزی' کی مرتکب ہوئی ہیں۔

چین کے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی بی سی ورلڈ کی نشریات ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے اور قومی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کا سبب بن رہی تھیں۔

بی بی سی ورلڈ کی نشریات عمومی طور پر بھی اکثر چینی چینلز پر نشر نہیں کیا جاتا تاہم متعدد ہوٹلوں اور رہائشی مقامات پر انفرادی طور پر یہ نشریات دیکھی جاتی ہیں۔ چین آئندہ برس بی بی سی کی نشریات کی درخواست بھی منظور نہیں کرے گا۔

چین میں بی بی سی ورلڈ کی نشریات کی بندش اچانک ہوئی ہے اور اسکرین سے چینل غائب ہو گیا جس پر بی بی سی نے فوری طور پر ردعمل نہیں دیا۔ قبل ازیں برطانیہ نے چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورکس کی نشریات کا لائسنس منسوخ کر دیا تھا۔

مقبول خبریں