’پارٹی ہورہی ہے‘ وائرل ویڈیو پر فنکاروں کی مزاحیہ ویڈیوزاور میمز

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 فروری 2021
ویڈیو میں موجود لڑکی کا انگریزی لہجے میں اردو بولنا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا  فوٹوسوشل میڈیا

ویڈیو میں موجود لڑکی کا انگریزی لہجے میں اردو بولنا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند اسٹوڈنٹس شمالی علاقہ جات میں موجود تھے اور ان میں سے ایک لڑکی انگریزی کے بناؤٹی انداز میں اردو بولتے ہوئے اپنا تعارف کچھ اس طرح کرواتی ہے’’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری ہوری (پارٹی ہورہی) ہے‘‘۔

لڑکی کا انگریزی لہجے میں اردو بولنا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور لوگوں نے لڑکی کے بناوٹی انداز پر طنز کرتے ہوئے خود بھی اسی طرح کی ویڈیوز بنا بناکر شیئر کرنا شروع کردیں۔ یہاں تک کہ شوبز فنکاروں نے بھی اس پر مزاحیہ ویڈیو بنا کر شیئر کی ہیں۔

اداکار اعجاز اسلم نے اس ویڈیو پر دو مزاحیہ ویڈیوز بنائی ہیں۔ جن میں سے ایک میں وہ بولتے ہوئے نظر آرہے ہیں، یہ میں ہوں، یہ عمر ہے اور یہ کووں کی پارٹی ہورہی ہے۔ دوسری ویڈیو اعجاز اسلم نے ڈراما ’’نند‘‘کے سیٹ پر بنائی۔ ویڈیو میں اعجاز اسلم ڈرامے میں نند کا کردار اداکرنے والی جویریہ پر طنز کرتے ہوئے کہتے ہیں یہ میں ہوں یہ نند ڈرامے کی ٹیم ہے اور یہ نند ہے جو کبھی نہیں سدھرے گی۔

گلوکار فلک شبیر نے بھی سارہ خان کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ’’یہ میں ہوں یہ سارہ ہے اور  یہ ہمارا پھول ہے اور ہماری پارٹی نہیں ہوری۔‘‘

علی ظفر نے بھی اس پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے ’’یہ میرا بیٹ ہے، یہ پچ ہے اور یہ میرا چھکا ہے‘‘

صبا قمر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا یہ میں ہوں یہ میری فرینڈ ہے اور ہم ٹی وی دیکھ رہے ہیں۔

فنکاروں کے علاوہ عام لوگوں نے بھی بہت ہی مزاحیہ ویڈیوز بناکر شیئر کی ہیں۔

پاوری ویڈیو کی گونج سرحد پار تک پہنچ چکی ہے اور ’’رسوڑے میں کون تھا‘‘جیسی وائرل ویڈیو بنانے والے بھارتی میوزک پروڈیوسر اور کمپوزر یش راج مکھاٹے نے بھی اس ویڈیو کو ری کری ایٹ کرکے نہایت مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔