سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 16 فروری 2021
حلیم عادل شیخ کو پرانے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس  فوٹو: فائل

حلیم عادل شیخ کو پرانے مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، پولیس فوٹو: فائل

 کراچی: تحریک انصاف کے رہنما سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ای 88 میں ضمنی انتخاب کے دوران ریٹرننگ آفیسر کے حکم پر ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر غلام حسین گوٹھ کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 پہنچے جہاں حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کے کارکنان موجود تھے، ایس ایس پی ملیر نے انہیں الیکشن کمیشن کے حکم سے آگاہ کیا اور انہیں لے جانے کی کوشش کی جس پر کارکنان نے مزاحمت کرتے ہوئے حلقہ چھوڑنے سے انکار کردیا تھا مگر بات چیت کے بعد پولیس حکام حلیم عادل شیخ کو وہاں سے لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو 2 مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے، یہ مقدمات حال ہی میں درج کیے گئے تھے۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ اور مسرور سیال سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست مراد میمن گوٹھ تھانے میں دے دی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسرور سیال نے 70 افراد کے ہمراہ ہمارے گاؤں غلام حسین جوکھیو کے پولنگ اسٹیشن پر حملہ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔