- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
پی ٹی آئی ایم این اے کنول شوزب اور پڑوسی کے جھگڑے کا ڈراپ سین
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہر کوئی دوسرے کا احتساب چاہتا ہے لیکن خود کو طاقتور بنا کراحتساب سے بچا لیتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ایم این اے کنول شوزب اور پڑوسی کے جھگڑے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ دونوں فریقوں میں صلح ہوگئی۔ کنول شوزب اور پڑوسی عبدالرحمان نے عدالت میں بیان دیا کہ ہماری صلح ہوگئی ہے اس لیے مقدمات واپس لیتے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے صلح قبول کرلی تاہم ایف آئی اے کا اختیار سے تجاوز بادی النظر میں خلاف قانون قرار دیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ عوامی عہدہ رکھنے والی ایم این اے نے تنقید پر فوجداری مقدمہ کیسے قائم کرادیا ؟ منتخب ایم این اے نے تنقید پر پڑوسی سے جھگڑے کو کریمنل کیس بنادیا، ہر کوئی دوسرے کا احتساب چاہتا ہے لیکن خود کو طاقتور بنا کراحتساب سے بچا لیتا ہے، ایف آئی اے نے الیکٹرونک کرائم قانون کا ناجائز استعمال کرکے طاقتورکو فائدہ دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ صلح پر فریقین کا کیس ختم کرتی ہے لیکن ایف آئی اے کی حدود متعین کریں گے۔
کنول شوزب اور ان کے شوہر اپنے گھر کے آس پاس درخت کاٹ رہے تھے جس پر ان کے پڑوسی عبدالرحمان نے ان کی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیں تھیں۔ کنول شوزب نے پڑوسی کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دائر کی تھی۔ ایف آئی اے نے درخواست پر شہری کو نوٹس جاری کیا جسے شہری نے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔