علمِ نجوم کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

 اتوار 21 فروری 2021
22 تا 28 فروری 2021۔ فوٹو : فائل

22 تا 28 فروری 2021۔ فوٹو : فائل

برج حمل
سیارہ مریخِ، 21مارچ تا20اپریل
گذشتہ ہفتے حاصل کیا گیا مالی فائدہ اس ہفتے اخراجات کی مد میں اٹھتا دکھائی دیتا ہے۔
اپنی آرام گاہ کی تزئین وآرائش کرسکتے ہیں، زندگی میں سکون اور چیزوں کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ کچھ مخالفین کی مخالفت آپ کے حق میں فائدہ مند ثابق ہوسکتی ہے۔ خدا دشمن سے بھی دوستوں والا کام لے لیتا ہے۔ بچوں کے حوالے سے کچھ چیزیں پریشان کرسکتی ہیں۔

برج ثور
سیارہ زہرہ،21اپریل تا 20 مئی
آپ سیارہ زہرہ اپنے شرفی برج میں آچکا ہے، جہاں یہ آپ کو کئی طرح کی کام یابیوں سے ہم کنار کرے گا۔ آپ کے کیریر میں تبدیلی، ترقی اور بہتری کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔ یہ ہفتہ آپ کی مالی پوزیشن میں بہتری لاسکتا ہے۔ ازدواجی حوالے سے جاری ٹینشن میں بھی کمی کی امید ہے۔

برج جوزا
سیارہ عطارد،21مئی تا 21 جون
سوشل میڈیا اور پبلسٹی کے مقامات پر آپ چمکتے نظر آتے ہیں۔ آپ کی خوش قسمتی کا سیارہ آپ کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے۔ اس ہفتے آپ کی کی گئی کاوشیں آپ کو کام یابی کی نئی راہ پر لے جائیں گی۔ آپ کے تصورات اور آگے بڑھنے کی تحریک آپ کو کسی پل سکون نہیں لینے دے گی اور آپ کو بہتری کے لیے اکساتی رہے گی۔ آپ کی شہرت کو چار چاند لگ سکتے ہیں۔

برج سرطان
سیارہ قمر،22جون تا 23 جولائی
گذشتہ ہفتے کی الجھنیں اور خوف و خدشات جنہوں نے آپ کو ذہنی طور پر اپنے محور میں چکرا رکھا تھا، وہ اس ہفتے ختم ہوجائیں گے۔ بیرون ملک سے مالی فائدہ ہوسکتا ہے یا کسی سنیئر کا اخلاقی تعاون آپ کی مالی مسائل میں کمی کا راستہ کھول سکتا ہے۔ جاب یا کام سے متعلق قانونی اور کاغذی الجھنیں ہوسکتی ہیں۔

برج اسد
سیارہ شمس،24جولائی تا 23 اگست
آپ کا سیارہ ایسے مقام سے گزر رہا ہے، جیسے پرانے دور میں خطرناک جنگل سے کوئی انسان گزرتا تھا۔
ایسے وقت میں آپ کا محتاط رہنا اور سوچ سمجھ کے قدم اٹھا نا ہی آپ کے مسائل سے بچا سکتا ہے۔ آپ کے تعلقات کا خانہ بہت اچھا ہے لیکن آپ کی کوئی اپنی غلطی آپ کے لیے مسائل کا راستہ کھول سکتی ہے۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد،24 اگست تا 23 ستمبر
بچوں اور ازدواجی ساتھی کی صحت اور ان سے تعلقات میں خرابی ہوسکتی ہے۔ اس دورانیے میں آپ کو بیرون ملک سے مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ آپ کی خوش قسمتی کا سیارہ آپ کے تعلقات کے گھر میں آنے جارہا ہے۔ یہ وقت آپ کو تعلقات سے فائدہ دے سکتا ہے خصوصاً دوردراز اور بیرون ملک سے منسلک لوگوں سے۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو،24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کا زیادہ وقت مارکیٹ اور پبلک ڈیلنگ میں ہی گزر رہا ہے۔ آپ کے حالات کی ڈور آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ کئی بار آپ بے بس ہوئے ہیں، لیکن اس ہفتے یہی امور آپ کے لیے آسانیاں لارہا ہے۔ ساتھی اور میدان عمل سے آپ کے لیے تعاون آپ کے لیے کچھ سکون لائے گا۔ بچوں پر توجہ رہے گی، کسی نئے تعلق سے گریز بہتر ہوگا۔

برج قوس
سیارہ مشتری،23 نومبرتا 22 دسمبر
نیند متاثر ہوسکتی ہے، کیوںکہ کام میں کچھ مشکلات ہوسکتی ہیں۔ آپ کی جاب آپ کو سفر پر لے جاسکتی ہے، لیکن یہ سفر، رابطے اور نئے راستے ایک نہیں دو یا تین ہوسکتے ہیں اور اس میں ٹھہراؤ اور تعطل بھی ہوسکتا ہے۔ بہرحال یہ ہفتہ کچھ مشکلات کے باوجود آپ کے لیے اچھا نظر آتا ہے۔

برج جدی
سیارہ زحل،23 دسمبر تا 20 جنوری
پرانے مالی مسائل سر اٹھا سکتے ہیں، سفر ہوسکتا ہے، آپ کا ازدواجی یا بزنس پارٹنر آپ کے خوش بختی کا باعث بن سکتا ہے اور آپ کی جیب میں بیرون ملک یا اسٹاک ایکسچینج طرح کے کاموں سے فائدہ ہوسکتا ہے۔ آپ کا بزنس اور بینک بیلنس پھیلتا نظر آتا ہے، نئے معاہدے بھی ہوسکتے ہیں۔

برج دلو
سیارہ یورنیس،21 جنوری تا 19 فروری
وراثتی جائیداد اور جھگڑے بیدار ہوسکتے ہیں۔ آپ کے اعتماد میں بہتری آچکی ہے اور آپ پہلے سے بہتر انداز میں اپنے کاموں کو سرانجام دے رہے ہیں۔
پراپرٹی سے منسلک لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ کوئی ماتحت کام کرنے والا آپ کے پاس امانت رکھوا سکتا ہے۔ چھوٹے بہن بھائی گھر میں تلخی کا ماحول بناسکتے ہیں۔

برج حوت
سیارہ نیپچون،20 فروری تا 20 مارچ
آپ کی صحت کو پرانے اور نئے امراض متاثر کرسکتے ہیں۔
آپ کا زیادہ وقت تنہائی، اسپتال اور کمرے میں بند گزر سکتا ہے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور زیادہ سوچنے سے گریز کریں۔ بیرون ملک سے منسلک لوگوں کے لیے یہ وقت اچھا ہوسکتا ہے۔

برج میزان
سیارہ زہرہ،24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کے اعصاب پر بزنس مکمل طور پر سوار ہونے جارہا ہے، کیوںکہ کچھ نئی آفرز آپ کے بزنس کے پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہونے والے ہیں۔
آپ کی توجہ کا مرکز آپ کا کام اور بزنس رہے گا۔ اس دوران وقتاً فوقتاً آپ کا ازدواجی اور بزنس پارٹنر آپ کے سر درد کی وجہ بنتا رہے گا لیکن آپ اسے نظرانداز کریں یہی بہتر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔