چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ

درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2021ء تک کے لیے ہو گا۔


Irshad Ansari February 20, 2021
درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2021ء تک کے لیے ہو گا۔ فوٹو:فائل

ایف بی آر نے چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ دی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیونے چینی کی درآمد پر17 فیصد سیلز ٹیکس اور 3 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی چھوٹ دے دی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق درآمدی چینی پر سیلز ٹیکس چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2021ء تک کے لیے ہو گا۔

واضح رہے کہ 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔